حلقہ این اے 246سے ایم کیوایم کے امیدوار کنور نوید جمیل نے الیکشن میں بے ضابطگیوں پر چیف الیکشن کمشنر کو خط بھیج دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کے دوران تقریباً 200 پولنگ اسٹیشنزپرغیرقانونی اقدامات اوربےضابطگیاں ہوئیں جب کہ رینجرزاہلکاروں کی جانب سے ووٹرز کےشناختی کارڈ چیک کرنےسےبھی غیرضروری تاخیرہورہی ہے۔
خط میں پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عوام کی بڑی تعدادووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز پر موجود ہے تاہم پولنگ عملے سستی اور سیکورٹی اہلکاروں کی بے جا چیکنگ کی وجہ سے ووٹ ڈالنے میں تاخیر ہورہی ہےلہذا پولنگ کا وقت کم ازکم 3گھنٹے بڑھایا جائے۔