آسٹریلیا میں موسمیاتی تبدیلیوں کے کئی رکارڈ ٹوٹ گئے

179

آسٹریلیاء میں جاری موسم گرما میں موسمیاتی تبدیلیوں کے کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ آسٹریلیا موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہورہاہے اور جاری موسم گرما میں شدید گرمی ، جنگلات میں آگ لگنے اوردیگر موسمیاتی تبدیلیوں کے کئی ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔آسٹریلیا میں دسمبر سے لیکر فروری تک موسم شدید گرم ہوتا ہے۔

آسٹریلوی ماہرین کے مطابق رواں سیزن میں موسمیاتی تبدیلیوں کے کم سے کم 200ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔آسٹریلیا کے ماہرین کے مطابق 1910سے لیکر اب تک آسٹریلیا میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہورہاہے اورماہرین نے متنبہ کیاہے کہ اگر اس حوالے سے اقدامات نہ کئے گئے تو آنیوالے برسوں میں صورتحال مزیدخراب ہوسکتی ہے۔