پاک افغان سرحد باب دوستی دوبارہ غیر معینہ مدت کیلئے بند 

353

پاکستان نے دو روز کے لئے کھولی گئی پاک افغان سرحد کو دوبارہ غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا۔

ایف سی حکام کے مطابق بدھ کو دوسرے روز 10 ہزار 628 افغان باشندے افغانستان گئے۔ افغان باشندوں کو افغان دستاویزات دکھانے پر جانے دیا گیا ۔ جبکہ دوسرے روز 2 ہزار 621 پاکستانی باشندے پاکستان میں داخل ہوئے۔ افغانستان میں اب بھی بڑی تعداد میں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں پھسنے پاکستانیوں کو افغان حکام پاکستان داخلے کی اجازت نہیں دے رہے۔ افغان فورسز کی جانب سے پاکستانیوں پر تشدد کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ملک میں  دہشت گردی  کی تازہ لہر میں 100 سے زیادہ ہلاکتوں کے بعد 16 فروری کو افغانستان سے متصل اپنی سرحد غیرمعینہ مدت کے لیے بند کی تھی۔سرحد خیبر ایجنسی میں طورخم کے مقام پر، جنوبی وزیرستان میں انگور اڈا، اور بلوچستان دو ہفتے سے زیادہ عرصے کی بندش کے بعد جب منگل کو پاکستان اور افغانستان کی سرحد کھلی تو طورخم میں اسے عبور کرنے ہزاروں افراد جمع ہوئے تاہم پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق شام تک تین ہزار کے قریب افراد ہی سرحد پار کر پائے۔

واضح رہے کہ سرحد کی بندش سے 25,000 افراد پاکستان میں پھنس گئے تھے۔ منگل کو صرف 300 افراد ہی سرحد عبور کر کے واپس افغانستان جا سکے جبکہ افغانستان میں پھنسے 550 پاکستانی سرحد عبور کر کے پاکستان میں داخل ہوئے۔