دہشت گردی  خلاف جنگ میں پاکستان کا  کردار قابل ستائش ہے،امیر قطر

260

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات ، علاقائی سلامتی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ جو ان دنوں قطر کے دورے پر ہیں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کی ۔ اس دوران علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر قطر کے امیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا قطرکا دورہ کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کی تعریف کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قطری امیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان زبردست دفاعی تعلقات قائم ہیں جنہیں مستقبل میں مزید فروغ دیا جائے گا۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے قطر کی ترقی اور مضبوطی میں پاکستان اور پاک فوج کی تعریف کی ۔

انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ قطری امیر نے خطے میں امن وسلامتی کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی ۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے اور اس جنگ میں پاک فوج کے جوانوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں ۔

آخر میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زبردستی مہمان نوازی پر قطری حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ قطر کے دورے پر ہیں اور انہوں نے اس دوران قطر کے وزیراعظم سمیت دیگر دفاعی حکام سے بھی ملاقاتیں کی ہیں ۔