جرمنی لیکچر دینا بند کرے، ترک وزیر خارجہ

132

ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ جرمنی انسانی حقوق اور جمہوریت کے معاملات پر لیکچر دینا بند کرے۔ یہ بات انہوں نے جرمنی کے بندرگاہی شہر ہیمبرگ میں تعینات ترک قونصل جنرل کے گھر پر کہی۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق  ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے جرمنی کی طرف سے ترک وزراء کو جرمنی میں آباد ترک باشندوں کے اجتماعات سے خطاب کی اجازت نہ دینے کے معاملے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خود نسل پرستی اور امتیازی سلوک جیسے مسائل کے شکار یورپ کا رویہ منافقانہ ہے۔

چاوش اولو نے جرمنی کا یہ دورہ ایک ایسے وقت پر کیا ہے جب جرمنی اور ترکی کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ تناؤ جرمن حکام کی طرف ترک وزراء کو ان ریلیوں سے خطاب کی اجازت دینے سے انکار کے باعث پیدا ہوا، جو ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی حمایت میں کئی جرمن شہروں میں نکالی جانا ہیں۔