تدمر میں شامی فوج کی پیش قدمی

149

شام میں تدمر کے علاقے میں شامی فوج کی پیش قدمی بدستور جاری ہے۔

خبر رساں ایجنسی فارس کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج، العامریہ کی پہاڑیوں اور محمد احمد نامی علاقے کی زرعی اراضی کو آزاد کرانے کے بعد تدمر کے قریب غذائی اجناس کے گوداموں کے قریب پہنچ گئی ہے۔

ان علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کئے جانے کے ساتھ ہی تدمر کے ان تمام علاقوں پر شامی فوج کا کنٹرول ہو جائے گا کہ جن پر دو ماہ قبل دہشت گردوں نے قبضہ کر لیا تھا۔

 شامی فوج نے عوامی رضاکاروں کے تعاون سے تدمر کے مضافاتی علاقوں کو آزاد کرانے کے بعد اپنے ٹھکانے مضبوط کر لئے ہیں۔تدمر کے شمال مغربی علاقے میں بھی شامی فوج نے ،الجزل، آئل فیلڈ میں اپنے ٹھکانے مستحکم بناتے ہوئے الحمرہ کی پہاڑوں کی جانب کارروائی شروع کر دی ہے۔