بھارت آسٹریلیا کو تیسرے میچ میں بھی شکست دینے کے لئے پر عزم

117

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر روی چندرن ایشون نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں بھی شاندار کارکردگی کی بدولت اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔

بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان چارمیچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 16 مارچ کو رانچی میں شروع ہوگا۔ ایشون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا دوسرا میچ جیتنے کے بعد انکی ٹیم کا مورال بلند ہے اور مہمان ٹیم کو تیسرے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز میں 3-1 کی برتری حاصل کریگی تاہم انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔

ایشون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ بھر پور فارم میں ہیں اور مہمان ٹیم کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔