یورپی یونین سے الگ ہونے کے اثرات اگلے سال ظاہر ہوں گے،برطانیہ

143

برطانیہ نے کہا ہے کہ برطانوی معشیت پر یورپی یونین سے الگ ہونے کے فیصلے کے اثرات 2017 کے بعد شروع ہوں گے تاہم ثابت قدم رہ ان کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے وزیر خزانہ فلپ ہمونڈ نے اپنے ایک بیان میں برطانوی معشیت پر بریگزٹ ووٹ کے اثرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2017 میں ہماری معشیت 2.0 فیصد ترقی کرے گی جو کہ اندازے سے زیادہ ہو گی لیکن آئندہ سال یعنی 2018 سے آگے ایک دہائی برطانوی معشیت پر برگزٹ کے اثرات مرتب ہوں گے اس لئے آفس آف بجٹ ریسپانسیبلٹی (او بی آر)نے سال 2018اور2020, 2019 کے لئے معاشی ترقی کے اندازوں میں کمی کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آمدہ سالوں میں برطانیہ کو دنیا کی امیر قوم ہونے کے باوجود بجٹ خسارے کا بھی سامنا ہو سکتا ہے۔انہوں نے آئندہ تین سال کے لئے سماجی بہبود کے لئے 2 بلین پاؤنڈ کا فند مختص کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ آئندہ پانچ سال میں خود کاروبار کرنے والے افراد پر ٹیکسیشن میں اضافہ ممکن ہے،نشنل انشورنس پر شرح سود بڑھائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ چھوٹی صنعتوں کے مالکان کے لئے ڈیوائیڈنڈ کے نام پر بلا ٹیکس دولت کو جیبوں میں ڈالنا مشکل کر دیا جائے گا۔

انہوں نے او بی آر کے اندازوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سال 2021/22 میں پبلک فائننسنگ ریڈ لائن کو چھو سکتے ہیں اور بجٹ خسارے میں کمی آنے کا عمل سست ترین دور مین داخل ہو سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مالی سال میں گروپ آف سیون کے رکن ممالک مین سب سے زیادہ برطانوی جی ڈی پی میں 1.8 فیصد اضافے میں بڑا کردار کنزیومرز سپنڈینگ کا ہے جو دل کھول کر خرچ کر رہے ہیں۔