اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ کوئی خوش فہمی میں نہ رہے کہ ایم کیو ایم کا مینڈیٹ تقسیم ہوگیا ہے۔ سال دوہزار اٹھارہ ایم کیو ایم کے لئے فاتح ہونے کا سال ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ اظہار الحسن کہا کہ نے میئر کراچی کی سو روزہ مہم کی تعریف کرتے ہوئے مہم کو بہترین قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ آٹھ سال بعد کراچی سے کچرا اٹھانے پر بھی سندھ حکومت کو برا لگ رہا ہیں کہ اس مہم کوصوبائی حکومت کی سرپرستی حاصل نہیں اس کے ساتھ ساتھ فنڈز فراہم کرنے کے بجائے ان کو روکا گیا اس کے باوجود میئر کراچی نے نامساعد حالات کے باعث بہتر کام کیا۔ایک سوال کے جواب پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ ایوان کے سیاسی درجہ حرارت میں اضافے کا سبب اسپیکر کا رات دیر تک جاگنا ہے۔