ہری پور:بس کھائی میں گر گئی ، 28 مسافر زخمی

193

ہری پور روڈ پر بس کھائی میں گرنے سے 28 مسافر زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔

ہری پور روڈ پر بس تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 28 مسافر زخمی ہو گئے ۔ حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں ۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ تاہم بس کھائی میں گرنے کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواری پیش آ رہی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے بس بودلہ سے راولپنڈی جا رہی تھی ۔