وقت ضائع کرنے پر عمران خان قوم سے معافی مانگیں ، رانا ثناءاللہ

192

وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے عمران خان کی آج کی پریس کانفرنس کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف تھی ۔ وقت ضائع کرنے پر عمران خان قوم سے معافی مانگیں ۔

عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا قوم کا وقت ضائع کرنے پر عمران خان قوم سے معافی مانگیں بلکہ اللہ سے توبہ کریں ۔

راناثناءاللہ کا کہنا تھا (ن) لیگ عوام کی حقیقی نمایندہ جماعت ہے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے سے ثابت ہو گیا، دھاندلی دھاندلی کے نعرے لگانے والے عمران خان صاحب اب پچھتا رہے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا تبدیلی کا نعرہ لگانے والے قوم کے سامنے بے نقاب ہو گئے، عمران خان اب انقلاب کے جھوٹے دعوﺅں سے نئی نسل کو گمراہ نہیں کر سکتے۔