عمران خان نے پریس کانفرنس میں منافقانہ رویہ اختیار کیا ، خواجہ سعد رفیق

189

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے عمران خان کا ایک ہی سانس میں جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو تسلیم کرنا اور اس پر تنقید کرنا منافقانہ رویہ ہے ۔

عمران خان کی پریس کانفرنس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا عمران خان 4 حلقوں کے بجائے سارے انتخابی عمل کو متنازع بنانا چاہتے تھے۔ عمران خان کی طرف سے جوڈیشل کمیشن پر کام ادھورا چھوڑنے کا الزام شرمناک ہے ۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا عمران خان انکوائر ی کمیشن کے فیصلے کو کھلے دل اور حوصلے سے تسلیم کریں، اور اگر عمران خان کو سیاسی تربیت کی ضرورت ہے تو ہمارے دروازے ان کے لئے کھلے ہیں ۔