کراچی:رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی ، 8دہشتگردوں سمیت 13 ملزمان گرفتار

199

رینجرز نے مختلف کارروائیوں میں 8 دہشتگردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ دیگر کارروائیوں میں ایک ٹارگٹ کلر سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے رینجرز نے 8 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ۔ رینجرز کا کہنا ہے گرفتار دہشتگردوں کو تعلق کالعدم تنظیم سے جو شہر میں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

رینجرز نے دیگر چھاپہ مار کارروائیوں میں ایک ٹارگٹ کلر سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ٹارگٹ کلر کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جبکہ دیگر چار ملزمان کئی وارداتوں میں مطلوب تھے ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیاں کلفٹن ، ڈیفنس ، محمود آباد اور چنیسرگوٹھ میں کی گئیں ۔