یورپی یونین کو چھوڑنے کے فیصلہ کو عملی جامہ پہنایا جائے، برطانیہ

108

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ یورپی یونین کو چھوڑنے کے فیصلہ کو عملی جامہ پہنایا جائے۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین ایک دوسرے سے علیحدہ ہونے کے معاملہ پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ برسلز میں یورپی یونین کی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے یورپی یونین کے ساتھیوں نے مجھ سے واضح انداز میں کہا ہے کہ وہ اس معاملہ پر گفتگو کرنا چاہتے ہیں تو میں نے بھی کہا کہ ضرور ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس ماہ کے آخر میں یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ یورپی یونین کو چھوڑنے کے فیصلہ کو عملی جامہ پہنایا جائے۔