شام امن مذاکرات کا پانچواں دور 23 مارچ کو شروع ہوگا

128

خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں قیام امن سے متعلق مذاکرات کا اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پانچواں دور 23 مارچ کو شروع ہو گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابقشام میں قیام امن سے متعلق مذاکرات کا اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پانچواں دور 23 مارچ کو شروع ہو گا۔ شام کے لیے عالمی ادارے کے خصوصی مندوب شٹیفان دے مستورا نے بتایا کہ جنیوا میں دو ہفتے بعد ہونے والی اس بات چیت میں دمشق حکومت اور شامی اپوزیشن دونوں کے اعلی نمائندے شریک ہوں گے۔

اس سے قبل دے مستورا نے نیو یارک ہی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کی تازہ ترین صورت حال سے متعلق اپنی رپورت بھی پیش کی۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نِکی ہیلی نے کہا کہ ان امن مذاکرات کا مقصد بنیادی طور پر شامی تنازعے کا سیاسی حل تلاش کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ یہ ملک دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہ بنے۔