ایران کے شادگان آئل فیلڈ کی توسیع کے لئے ایران اور روس کی آئل کمپنیوں کے درمیان تعاون کے سمجھوتے پر دستخط ہوئے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ایران اور روس کی آئل کمپنیوں کے درمیان ہونے والے تعاون کے اس سمجھوتے کے مطابق، روس کی آئل کمپنی کے پاس سمجھوتے پر دستخط کے بعد چھے ماہ کا وقت ہو گا کہ وہ شادگان آئل فیلڈ کی توسیع کے تعلق سے ایم ڈی پی کی بنیاد پر جامع منصوبہ پیش کرے۔
ایران کی قومی تیل کمپنی کے تکنیکی امور کے سربراہ حمید دریس نے کہا ہے کہ ایران میں آئل فیلڈ کے تعلق سے یہ ساتواں سمجھوتہ ہے جبکہ آئندہ دو ہفتوں میں اسی قسم کے دو اور سمجھتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ ایران میں شادگان آئل فیلڈ ایک ایسا فیلڈ ہے جو صوبے خوزستان میں جنوب مغربی اہواز سے ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔