ڈونلڈ ٹسک دوبارہ یورپی یونین کے صدر منتخب

146

یورپی رہنماؤں نے ڈونلڈ ٹْسک کو یورپی یونین کے صدر کے طور پر دوبارہ منتخب کر لیا ہے۔

یورپی یونین کے رکن28 میں سے 27 ممالک نے ان کے حق میں ووٹ دیا جبکہ ٹسک کے آبائی ملک پولینڈ نے اس کی مخالفت کی۔ ڈونلڈ ٹْسک کے دوبارہ انتخاب سے متعلق تنازعے میں پولینڈ کی حکومت نے پوری یورپی یونین کے سربراہان مملکت و حکومت کی کانفرنس کا راستہ روک دینے کی دھمکی بھی دے دی تھی۔