مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی فوجی کمانڈر نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کا مقابلہ کرنے کے لیے زیادہ زمینی دستوں کی ضرورت ہے۔
یو ایس سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ فورسز کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس تناظر میں ایک نئی حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے البتہ کہا کہ اس نئی اسٹریٹیجی کے تحت انہیں زیادہ فوجیوں کی ضرورت ہو گی تاکہ اس عسکری مشن کو زیادہ مؤثر بنایا جا سکے۔
واضح رہے گزشتہ روز افغان وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک کے مختلف حصوں میں انسداد دہشتگردی آپریشن کے دوران 64شدت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا جن میں پاکستانی اور ایرانی شدت پسند بھی شامل ہیں۔