ثانیہ مرزا کا انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ میں بہترین کارگردگی

151

ثانیہ مرزا انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔

اسٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا اور انکی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار باربورا سٹرائیکووا شاندار آغاز کرتے ہوئے انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں جرمنی کی جولیا گورجز اور انکی لٹویا کی جوڑی دار جیلینا اوسٹاپنکو کو ہرا کر ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں شروع ہونے والے ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے راؤنڈ میں سٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا اور انکی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار باربورا سٹرائیکووا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جرمنی کی جولیا گورجز اور انکی لٹویا کی جوڑی دار جیلینا اوسٹاپنکو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔