چینی سائنسدانوں نے مصنوعی خمیری خلیے تیار کر لئے

204

چینی سائنسدانوں نے مصنوعی خمیر کے چار خلیے تیار کر لئے ہیں جس کے بعد چین دنیا میں دوسرا ملک ہے جو مصنوعی لونی مادہ تیار کرنے کے قابل ہو گیا ہے ۔

چین کی یہ کامیابی گذشتہ روز شائع ہونے والے جنرل سائنس کے تازہ ترین ایڈیشن سے منظر عام پر آئی ہے ، اس سے چین نے مصنوعی زندگی دریافت کرنے کی کوششوں میں ایک قدم اور آگے بڑھایا ہے،تیان جن یونیورسٹی ، ٹسنگہوا یونیورسٹی اور بی جی آئی شینزن کے سائنسدانوں نے اصلی لونی مادہ اور مصنوعی لونی مادہ کا تقابل کیا تو انہیں ایک جیسا پایا ۔

سال 2010ء میں امریکی سائنسدان اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو ئے تھے ، اب یہ تازہ کوشش خمیری خلیوں کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کا ایک منصوبہ بھی ہے جس سے مصنوعی خمیری خلیوں کا منصوبہ قرار دیا گیا ہے جس میں کئی تحقیقی ادارے حصہ لے رہے ہیں ، ان میں چین اور امریکہ کے ادارے بھی شامل ہیں ۔