کوہاٹ:مسافربس کو حادثہ ، 2 افراد جاں بحق ، 12 زخمی

219

کوہاٹ ٹنل کے قریب بس کھائی میں گرنے سے 2 مسافر جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے ۔

کوہاٹ ٹنل کے قریب تیز بس کھائی میں جا گری جس کی وجہ سے 2 مسافر جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے بس ڈرائیور تیز رفتاری اور سڑک پر پھسلن کی وجہ سے بس پر قابو نہ رکھ سکا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔