لاہور:ڈی ایچ اے ٹول پلازہ پر ٹریفک حادثہ ، 3افراد جاں بحق،2زخمی

264

لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز ایٹ ٹول پلازہ کے قریب ٹرک اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ۔

رنگ روڈ پولیس کے مطابق ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹرک رکشے سے جا ٹکرایا ۔ پولیس کے مطابق رکشے میں سوار پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ جنہیں طبی امداد کے لئے جنرل اسپتال منتقل کیا گیا مگر دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 3 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ اسپتال ذرائع کے کہنا ہے باقی دونوں افراد کی حالت بھی تشویشناک ہے تاہم ان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ ٹرک ڈرائیور موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔