وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے حکومت کی تمام تر توجہ انتخابی اصلاحات کے ایجنڈے پر مرکوز ہے امید ہے تحریک انصاف اس عمل میں حصہ لے گی ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پلاننگ ،نیشنل ریفارمز اینڈ ڈیویلپمنٹ احسن کا کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف کے لندن میں پاکستان کی داخلی سیاست کے حوالے سے مظاہرے نامناسب ہیں ۔ پی ٹی آئی والوں کو پاکستان کی سیاست کو ملک تک محدود رکھنا چاہیے، بیرون ملک پاکستانیوں کو تقسیم کرنا ملکی مفاد میں نہیں۔
انتخابی اصلاحات کے حوالے سے وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہنا تھا اس وقت حکومت کی تمام تر توجہ انتخابی اصلاحات کے ایجنڈے پر مرکوز ہے ، حکومت کو امید ہے تحریک انصاف سنجیدگی سے اس عمل میں حصہ لے گی۔