اگلے ہفتے پاکستان کو 33 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ملنے کی امید

204

 سیکرٹری خزانہ ڈاکٹروقارمسعود کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اگلے ہفتے امریکا کی جانب سے 33 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مل نے کی امید ہے۔

 اسلام آباد سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں سیکرٹری خزانہ ڈاکٹروقارمسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت زرمبادلہ کے ذجائر 18 ارب 68 کروڑ ڈالر ہیں جو کہ اگلے ہفتے امریکا سے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں ملنے والے 33 کروڑ 70 ڈالر کی وجہ سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے جو کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ ذخائر ہونگے۔