چالیس ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، آئی ایس پی آر

214

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج اب تک 40 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرچکی ہے۔ پاک آرمی نے ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک  40  ہزار افراد سمیت 73 ہزار 530 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاہے۔

 آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ ڈیرہ جی خان، لیہ،راجن پور کے علاقوں سے چالیس ہزار افراد اور تہتر ہزار پانچ سو تیس مویشیوں کو سیلاب کی زد میں آئے علا قوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ فوج کے جوانوں نے لیہ اور گردونواح سے 960 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے جبکہ پاک فوج کے فری میڈیکل کیپمس میں803مریضوں کوطبی امداددی فراہم کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب متاثرین میں پاک فوج کی جانب سے خوراک کے تھیلے تقسیم کیے جا رہے ہیں جبکہ ڈی جی خان میں جکھڑبند کے شگاف کی مرمت دن رات جاری ہے۔