ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن 1992 سے جاری ہے ، الطاف حسین

270

متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کاکہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو ملک میں پھیلنے سے روکنے کے لئے 1992 سے آپریشن کیا جا رہا ہے ، ایم کیو ایم فرسودہ نظام کی تبدیلی اور متوسط طبقے کے انقلاب کی ضمانت ہے ۔

لندن سے جاری ہونے والےبیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا جب سے پاکستان بنا ہے غریب ہاری ، کسان ، مزدور اور متوسط طبقہ کے عوام ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں لیکن مظلوم طبقے کو حقوق دلانے کے لئے متحدہ قومی موومنٹ ثابت قدمی اور مستقل مزاجی کے ساتھ جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے ۔

الطاف حسین کا کہنا تھا ایم کیوایم کو کچلنے اور ملک گیر تحریک بننے سے روکنے کے مقصد کے تحت اس کےخلاف 1992 سے ریاستی آپریشن جاری ہے۔