لندن:پی ٹی آئی کی طرف سے الطاف حسین کے خلاف یاداشت جمع

226

پاکستان تحریک انصاف کے تحت ایم کیو ایم کے خلاف 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کی طرف سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف یاداشت پیش کی گئی ۔

لندن کی 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے دفتر کے سامنے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ احتجاجی مظاہرے میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور الطاف حسین کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واڈا نے ایم کیو ایم اور الطاف حسین کیخلاف برطانوی وزیر اعظم کے دفتر میں یادداشت جمع کرا دی ۔ یاداشت کے متن کے مطابق برطانیہ کی سرزمین سے پاکستان میں نفرت انگیز تقاریر کی جاتی ہیں، یادداشت میں برطانوی حکومت سے ایم کیوایم الطاف حسین کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

یاداشت کے متن کے مطابق برطانوی حکومت اپنے اتحادی پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو اور الطاف حسین کے خلاف کارروائی کرے ۔ یاداشت کے متن کے مطابق برطانیہ کے تعاون سے کراچی میں امن ہو سکتا ہے۔