بورے والا، تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی

179

بورے والا میں تیز رفتار ٹرک    نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کی صبح بورےوالا میں لڈن روڈ پر ایک بے قابو ٹرک نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں تین شخص موقع پر ہی اپنی جانیں گنوا بیٹھے جب کہ چھ افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع  کا واقعے کے حوالے سے کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو تحصیل ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے کارروائی کر رہے ہیں جبکہ جاں بحق افراد اور زخمیوں کی شناخت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیاہے۔