ملک بھر میں آ پریشن ردالفساد جاری، متعدد مشتبہ افراد زیر حراست

181

ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ردالفساد جاری ہے ۔ سیکیورٹی فورسز نے پنجاب کے دو بڑے شہروں لاہور اور اوکاڑہ میں کارروائیوں کے دوران چوبیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے پولیس کے ہمراہ لاہور ریلوے اسٹیشن کے ارد گرد کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کئے مشتبہ افراد کو حراست میں لیااور ان زیر حراست افرادکو پوچھ گچھ کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا۔

دوسری جانب اوکاڑہ میں  پولیس نے حساس ادارے کے اہلکاروں کے ساتھ مشترکہ طور پر شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ  آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران سترہ افراد کو حراست میں  لیا گیا۔

کراچی میں  بھی پولیس  اور رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر  راشدمنہاس روڈ ، مواچھ گوٹھ، گلشن معماراورجمالی گوٹھ میں سرچ آپریشن کرکے بارہ مطلوب ملزمان کوگرفتار کرلیا۔