راولا کوٹ: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ

203

بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئےعباس پورسیکٹر پولس اورتروٹی پربلااشتعال فائرنگ کردی۔ بھارتی فورسز کی جانب سے کی جانے والی  فائرنگ کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز بھارتی فوج نے راولا کوٹ  میں لائن آف کنٹرول عباس پورسیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کردی جس کا سرحدی دفاع پر مامور پاک فوج کے جوانوں نے بھر پور جواب دیا ۔ اب تک کسی طرح کے کسی جانی یامالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ ماہ میں بھی  تھوب سیکٹر کے مقام پر پربھمبر کے قریب  ایل او سی پر بھارتی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں  پاک فوج کے 3 سپاہی زخمی ہوگئے تھے جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔