دیکھتے ہیں اب ڈچ طیارے کیسے ترکی میں اترتے ہیں، ترک صدر

184

صدر رجب طیب ایردوان نے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے طیارے کو ہالینڈ کی جانب سے لینڈنگ کی اجازت نہ دیے جانے کے حوالے سے کہا کہ ہالینڈ جو بھی کر لے وہاں کے ترک تارکین وطن سولہ اپریل کو ریفرنڈم میں اپنے ووٹوں کے ساتھ آپ لوگوں کی چالوں کو ناکام بنا دیں گے۔

استنبول میں ایک افتتاحی تقریب سے خطاب میں صدر ترکی رجب طیب  اردوان کا کہنا تھا کہ “آپ حسب منشاء دباؤ ڈالیں دہشت گردوں کی اپنے ملک میں پشت پناہی کریں۔ یہ آپ لوگوں کے سر پر مصیبت وبلا بن کر ہی دم لیں گے۔ ہم سولہ اپریل کے بعد آپ لوگوں کے عمل درآمد کو شروع کردیں گے۔ دیکھتے ہیں اس کے بعد آپ کے طیارے ترکی کیسے لینڈنگ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں یہاں پر ڈپلومیسی کی بات کر رہا ہوں، میرا اشارہ سیاحوں کی جانب نہیں ہے۔ یہ لوگ نہ تو سیاست سے آگاہ ہیں اور نہ ہی عالمی ڈپلومیسی سے۔ یہ محض ڈرپوک بنے ہوئے ہیں۔ یہ لوگ نازیوں کے بچے کچھے کارندے ہیں، یہ فاشسٹ ہیں۔

واضح ر ہے کہ ڈچ حکومت نے ریفرنڈم کی مہم کے حوالے سے راٹر ڈیم میں ایک خطاب دینے کے زیر مقصد اس ملک کو روانہ ہونے والے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے طیارے کو اترنے کی اجازت نہیں دی تھی جب کہ نیدر لینڈ نے بھی ترک وزیر کو اپنے ملک میں داخل ہونے سے روک دیا جس کے بعد دونوں ممالک کے ترکی سے تعلقات نہایت کشیدہ ہوگئے ہیں۔