ماحولیات کی آلودگی کی بنا پر دنیا میں ہر سال لاکھوں بچوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔
دی پریس ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ ماحولیات کی آلودگی کی بنا پر جاں بحق ہونے والے ایک چوتھائی بچوں کی عمر، پانچ سال سے بھی کم ہوتی ہے جو پینے کے صاف پانی کے فقدان، آلودہ ہوا اور سگریٹ کے دھویں نیز حفظان صحت کے وسائل کے نہ ہونے کی بنا پر موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کی بنا پر بچوں کو مختلف قسم کی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن میں لوزموشن اور ملیریا نیز وبائی بیماریاں شامل ہیں جن کے نتیجے میں سالانہ سترہ لاکھ بچوں کی اموات واقع ہوتی ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل مارگرٹ چان کے مطابق فضائی آلودگی کی بنا پر برین ہیمبریج، ہارٹ اٹیک اور کینسر جیسی بیماریاں بھی بڑھ رہی ہیں۔