امریکا میں مسلم خاندان کو طیارے سے اتارنے پر مقدمہ دائر

158

شکاگو میں مسلمان خاندان کو طیارے سے اتارنے کے واقعے پر کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز(سی اے آئی آر) نے ایئر لائن پرمقدمہ دائرکردیا۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز کی جانب سے دائر درخواست میں موقف ہے کہ عرب نژادخاندان کوگزشتہ سال مارچ میں شکاگومیں طیارے سے اتاراگیاتھا۔

ایمان اورمحمدشبلی بچوں کیہمراہ اوہیر سیواشنگٹن ڈی سی جارہے تھے،اس دوران انہوں نے بچے کیلئے سیفٹی بیلٹ کامطالبہ کیا۔

انتظامیہ نے سیفٹی بیلٹ فراہم کرنے کے بجائے انہیں طیارے سے اتار دیا،درخواست میںیہ بھی کہاگیا ہے کہ چھوٹے چھوٹے مسائل پرطیاروں سے اتارے جانے کے واقعات سے تھک چکے ہیں۔امریکی ایئرلائن کی دوسری پرواز سے مسلمان خاندان کو روانہ کیاگیا۔