ہمبنٹوٹا، آج کا میچ سری لنکا اور سیریز پاکستان کے نام

320

 ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے پانچویں ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 165 سے رنز سے شکست دے دی ہے۔ میزبان ٹیم نے گرین شرٹس کو جیت کے لئے 369 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان نے پانچ میچز کی سیریز  دو کے مقابلے میں تین میچز سے جیت لی۔

 سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کی اور مقررہ پچاس اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مجموعی طور پر 368 رنز اسکور کر کے پاکستان کو جیت کے لئے 369 رنز کا ہدف دیا تھا جس کا تعاقب کرتے ہوئے شاہین 35 اورز میں مجموعی طور پر 203 رنز پر اپنی تمام وکٹیں گنوابیٹھے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور محمد حفیظ نے کیا جو سری لنکا کے خلاف 37 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ اظہر علی 35، احمد شہزاد 18، سرفراز احمد 27، شعیب ملک 11، محمد رضوان 29، عماد وسیم 15، انور علی 11 اور یاسر شاہ نے 9 رنز اسکور کیے۔

 سری لنکا کی جانب سے سینانایک اور پریرا نے دو دو وکٹیں حاصل کی جبکہ میتھیوز ، گیمیج اور سریوردنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پانچویں ون ڈے میں توشال پریرا مین آف دی میچ قرار پائے۔