کامونکی:حلقہ پی پی 100کا ضمنی انتخاب،چوہدری اختر کامیاب،سرکاری نتیجہ

200

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کامونکی حلقہ پی پی 100 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری اختر علی خان کامیاب قرار دے دیا ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کامونکی حلقہ پی پی 100 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں 48878 ووٹ لینے پر مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری اختر علی خان کو کامیاب قرار دے دیا۔ چوہدری اخترعلی خان کے مقابلےمیں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احسان ورک 28858 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے ۔

حلقہ پی پی 100 کامونکی کی نشست مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے رانا شمشاد کے قتل کے بعد خالی ہوئی تھی ۔