سیمنٹ کی پیداوار میں اضافہ کےلئے اقدامات

156

آئندہ پانچ سال سیمنٹ کی پیداوار میں28 ملین ٹن اضافہ کی منصوبہ بندی کی گئی جس سے سیمنٹ کی مقامی صنعت کی پیداوار 72 ملین ٹن تک بڑھ جائے گی۔

سیمنٹ تیار کرنے والی ملکی صنعت کی نمائندہ تنظیم اور سیمنٹ کی صنعت کی کارکردگی، مقامی فروخت اور برآمدات کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال 2016-17 میں پہلے 8 ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ مالی سال کے ابتدائی سات ماہ کے اختتام پر یہ شرح 8 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ رواں مالی سال میں جولائی تا فروری 2016-17 کے دوران سیمنٹ کی فروخت کا حجم 26 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے اور بنیادی ڈھانچے کے تحت بڑے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے سیمنٹ کی مقامی کھپت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ کے باعث تعمیرات کے شعبہ سے منسلک میں تجارتی و صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے جس سے قومی میعشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔