پیرس شہر میں چوہے تلف کرنے کے لیے 16 لاکھ ڈالر کے منصوبے کا اعلان۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں چوہے تلف کرنے کے لیے 16 لاکھ ڈالر کے منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ایک اندازے کے مطابق شہر میں چوہوں کی تعداد انسانی آبادی سے دوگنا ہے۔پیرس کی میئر نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ شہر سے چوہوں کے خاتمہ کے بعد نئے منصوبے کے تحت شہر کی سڑکوں سے سگریٹ کے ٹکڑوں کو مکمل صاف کیا جائے گا۔
شہر کی میئر این ہیڈلگوکا کہنا تھا شہر کی صفائی پر 16 لاکھ ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔چوہوں کو پکڑنے کے لیے نئے پھندے خریدے جائیں گے اور عوامی مقامات پر تمباکو نوشوں کے لیے نئی ایش ٹریز نصب کی جائیں گی۔شہر میں بڑھتے ہوئے چوہوں کے باعث شہری پریشان ہیں اور حکومت نے چوہوں کے خلاف لڑائی کے لیے گذشتہ سال دسمبر سے بعض پارکوں اور باغات کو بھی عوام کے لیے بند کر رکھا ہے۔
شہر کی مئیر نے ریستورانوں اور بڑی عمارات کے مالکان سے بھی کہا ہے کہ وہ داخلی اور خارجی راستوں پر ایش ٹریز نصب کریں۔شہر کی صفائی کے دوران عملہ ہر سال یہاں سے ایک سو پچاس ٹن کے قریب سگریٹ کے بچے ہوئے ٹکڑے جمع کرتا ہے۔نئے منصوبے کے تحت شہر کی سڑکوں سے سگریٹ کے ٹکڑوں کو مکمل صاف کیا جائے گا۔