شام میں باغی جنگجو حمص شہر چھوڑنے پر رضا مند

176

شام میں باغی جنگجو حمص شہر میں اپنا آخری علاقہ بھی چھوڑنے پر رضا مند ہو گئے۔

حمص کے گورنر طلال براضی نے کہا ہے کہ مقامی قائدین کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت الوائر کو خالی کرانے میں 6 سے 8 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ حکومت مخالف ذرائع کے مطابق باغیوں کو ان کے خاندانوں کے ہمراہ باغیوں کے زیر انتظام شمالی شام کے علاقوں میں جانے کی اجازت ہوگی۔