تین مساجد نے فن تعمیر کے لئے ایوارڈ جیت لئے

200

خلیج عرب کی تین مساجد نے فن تعمیر کے لئے ایوارڈ جیت لئے۔

خلیج کی تین مساجد نے فن تعمیر کے ایوارڈ جیت لئے ہیں ۔ایوارڈ لینے والی مساجد میں قطر کی مسجد مشیرب،متحدہ عرب امارات کے شہر العین کی مسجد شیخ سلامااور بحرین کی مسجد ارکیپتا شامل ہے ان تینوں مساجد کو فن تعمیر پر عبدالطیف الفوزن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔

اس موقع پرشہزادہ خالد الفیصل ،شاہ سلمان کے مشیراور مکہ کے گورنر شہزادہ سلطان بن سلمان ،سعودی کمیشن فار ٹورزم اینڈ نیشنل ہریٹیج کے صدر،چیئرمین ایوارڈبورڈ آف ٹرسٹیز موجود تھے۔ایوارڈ کے لئے خطے کی 122مساجد کی کاغذات نامزدگیاں موصول ہوئیں ۔جیتنے والی تینوں مساجد کو 2ملین سعودی ریال انعام دیا گیا ہے ۔