چین ، کان میں لفٹ گرنے سے 17 کان کن ہلاک

200

چین کے دارالحکومت بیجنگ کی کان میں لفٹ گرنے سے 17 کان کن ہلاک ہوگئے ،سیفٹی ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو ویلڈر کو گرفتار کرلیا گیا ۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق بیجنگ کی کان میں کان کنوں کو منتقل کرنے والی لفٹ گرنے سے 17 کان کن ہلاک ہوگئے ہیں لفٹ گرنے کا واقعہ نو مارچ کو چین کے شمال مشرق میں واقع صوبہ ہیلونجیان میں اس وقت پیش آیا جب لفٹ کان میں کرنے والے مزدروں کو لے جارہی تھی کہ اچانک اس کی ایک شافٹ ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں لفٹ میں موجود 17 کان کن لاپتہ ہوگئے ۔

واقعے کے فوری بعد مزددروں کی تلاش کے لئے امدادی کارروائیاں شروع کی گئی مگر پیر تک امدای ٹیمیں ان تک نہ پہنچ سکی جس کے بعد منگل کو تمام مزدوروں کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

صوبائی حکام نے واقعے کو سیفٹی ایکٹ کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر دو ویلڈر کو گرفتار کرلیا ہے واضح رہے کہ چین دنیا میں سب سے زیادہ کوئلہ پیدا کرنے والا ملک ہیں اور یہاں کانوں میں مہلک حادثات عام ہوتے ہیں۔