ملک بھر میں مردم شماری و خانہ شماری کا دوسرا روز

161

ملک بھر میں  چھٹی مردم شماری  کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا جب کہ پہلے مرحلے میں گھروں کی گنتی کی جائے گی۔

پاکستان میں19 سال بعد چھٹی مردم و خانہ شماری کا پہلا مرحلہ کل سے شروع ہو گیا ہے۔ یہ مرحلہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں اور کشمیر گلگت سمیت 63اضلاع میں13 اپریل کو مکمل ہو جائے گا۔ پہلے تین دن گھروں کی گنتی کی جائے گی، پھر گھر والوں کا ڈیٹا لیا جائے گا اور اس حوالے سے دس سوالات کیے جائیں گے۔

دوسرے مرحلے میں گھر کے مکینوں سے متعلق سوالات کیے جائیں گے اور اس حوالے سے بارہ سوالات کیے جائیں گے سوالات میں جنس،عمر،ازدواجی حیثیت،مذہب،مادری زبان،شہریت ، تعلیم، گھرمیں سےکوئی6ماہ سےبیرون ملک تونہیں، ریڈیو،ٹی وی،اخبار،فون اورکمپیوٹرہےیانہیں، پانی اورروشنی کاذریعہ،بیت الخلاہےیانہیں؟رہائش کی نوعیت،گھرکی ملکیت اورکمروں کی تعداد ،گھرکب تعمیرکیاگیا؟چھت اوردیواروں کےمٹیریل سےمتعلق  پوچھا جائے گا۔