بلوچستان کے ضلع تفتان میں مسافر وین تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز علی الصبح نوکنڈی میں مسافروین تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر الٹ گئی ۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جب کہ نو سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی کام جاری ہے اورزخمی ہونےوالے افراد کو ایف سی اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ تاہم زخمی ہونے والے افراد کی شناخت کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کا واقعے کے حوالے سے کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا اور مسافر وین نوکنڈی سے ماشکیل کی جانب جارہی تھی۔