وزیر اعلی پنجاب سے برطانوی ہائی کمشنرکی ملاقات

87

وزیر اعلی پنجاب سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نےملاقات کی اور پی ایس ایل کےفائنل کے کامیاب انعقاد پر حکومت پنجاب کو مبارک باد دی۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنرتھامس ڈریو نے ملاقات کی اور لاہور میں پاکستان سپرلیگ کے فائنل میچ کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔ ملاقات کے دوران ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات کےفروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانےپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

دوران گفتگو وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہناتھا کہ پی ایس ایل فائنل کا لاہور میں کامیاب انعقاد دہشت گردوں کیلیےسخت پیغام ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کا عزم دہشتگردی کے خاتمے کیلیے انتہائی مضبوط ہے۔ انکا مزید کہناتھا کہ پاکستان اوربرطانیہ ترقی اورخوشحالی کے سفر میں اہم پارٹنرز ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر نے تھامس ڈریو نے کہا کہ پاکستانی عوام نےفائنل کےدوران زبردست نظم وضبط اورجذبےکامظاہرہ کیا جو کہ قابل تعریف ہے۔