الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف نااہلی ریفرنسز خارج کردیے ۔
جمعرات کے روز چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں5رکنی کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے نااہلی ریفرنسز کیس کی سماعت کی اور پہلے سے محفوظ فیصلہ پڑھ کرسنایا۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے نااہلی ریفرنسز مسترد کرتے ہوئے اپنے مختصر ریمارکس میں کہا کہ ریفرنسز قابل سماعت نہیں۔ ای سی پی نے گزشتہ سماعت پر16مارچ کو فیصلہ سنانےکااعلان کیاتھا۔واضح رہے عمران خان کےخلاف اور جہانگیرترین کے خلاف نا اہلی ریفرنسز اسپیکرایاز صادق نےالیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے۔