شاہ سلمان کا چین کا دورہ، چینی صدر سے ملاقات

200

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز ایشیائی ممالک کے دورے کے اگلے مرحلے میں چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے ۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز جاپانی ویژن 2030ء کے فورم میں شرکت کے بعد چین پہنچ گئے ۔ فورم میں ویژن 2030ء میں شامل پروگراموں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے طریق کار اور سعودی عرب اور جاپان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا۔علاوہ ازیں سعودی فرماں روا کو جاپانی شہنشاہ کی جانب سے ظہرانے کے موقع پر جاپان کا اعلیٰ ترین تمغا ’’ڈیزی‘‘ دیا گیا۔