کراچی: کیماڑی جانے والی سڑک پر مال گاڑی خراب، ٹریفک معطل

266

کراچی پورٹ ٹرسٹ سے کیماڑی آئل ٹرمینل جانیوالی مال گاڑی خراب ہوگئی جس کے سبب کیماڑی جانے والا ٹریفک معطل ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ سے کیماڑی آئل ٹرمینل جانیوالی مال بردار ٹرین خراب ہوگئی ہے جس کی وجہ سے کیماڑی جانے والا ٹریفک معطل ہوگیاہے ۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مال گاڑی کو متبادل انجن کی مدد سے ہٹایا جارہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مال گاڑی کیماڑی جانے والی سڑک پر خراب ہوئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق مال گاڑی خراب ہونے سے ایمبولینس ٹریفک جام میں پھنس گئی ہیں۔