عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

134

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا جس کی بنیادی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود کے بارے میں غیر یقینی صورتحال ہے ۔

لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.2فیصد کا اضافہ ریکا رڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1200.47ڈالر فی اونس میں طے پائے، یو ایس گولڈ کی قیمتوں میں 0.1فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سنگا پور میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.4فیصد کا اضافہ ہوا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1203.31ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ یو ایس گولڈ کے تحت قیمتوں میں 0.1فیصد اضافہ ہوا۔ نیو یارک میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.2اضافہ ریکارڈ ہوا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1201ڈالر میں طے پائے ۔