ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے 9 منصوبوں پر کام جاری ہے ، عابدشیرعلی

231

وزیرمملکت عابد شیر علی کا کہنا ہے ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے 9 منصوبے 2016 تک مکمل ہو جائیں گے جن سے 1750 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت عابد شیر علی کا کہنا تھا ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے 9 منصوبوں پر کام جاری ہے ، منصوبے 2016 تک مکمل ہو جائیں گے ۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا پانچ منصوبوں سے 255 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی ۔

وزیرمملکت برائے پانی و بجلی کا کہنا تھا حکومت میں ملک میں توانائی کے منصوبے لگانے کے لیے کوشاں ہے، اور اس حوالے سے جھمپیر میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے لگائے جا رہے ہیں۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا 2017 تک 1750 میگاواٹ بجلی ہوا سے پیدا کی جائے گی۔