کراچی:کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے سی ویو 3 دن کے بند کردیا

871

کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے تین دن کےلئے سی ویو بند کردیا ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے فیصلہ ساحل پر گندگی اور جیلی فش کے کاٹنے سے بچنے کےلئے کیا گیا ہے ۔

کراچی میں کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے کلفٹن کے ساحل پر گندگی اور جیلی فش کے کاٹنے سے بچنے کے لئے تین دن کے لئے سی ویو شہریوں کے بند کردیا ۔ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے اپنے فیصلےکو سے ٹریفک پولیس اور مقامی پولیس کو آگاہ کر دیا ہے ۔

کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کا کہنا ہے ابھی تک ساحل پر جیلی فش کے کاٹنے سے کئی افراد زخمی جبکہ ایک نوجوان جاں بحق بھی ہو چکا ہے ۔ ٹریفک پولیس نے کنٹونمنٹ بورڈ کے فیصلے کے بعد سی ویو کی جانب جانے والے راستے بند کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے ۔