آرمی چیف تین روزہ دورے پر اٹلی پہنچ گئے،آئی ایس پی آر

219

آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین روزہ دورے پر اٹلی پہنچ گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اطالوی وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور اسلحہ ساز فیکٹری دورہ بھی کیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اٹلی کے تین روزہ دورے پر روم پہنچ گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنے دورے کے شروع میں اطالوی وزیرخارجہ پاؤلوجنٹی لوؤنی سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اور بین الاقوامی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات کے دوران اطالوی وزیر خارجہ پاؤلو جنٹی لوؤنی کا کہنا تھا پاک فوج خطے میں امن کے قیام کی عظیم امید ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اطالوی وزیرخارجہ نے خطے میں استحکام کے لئے پاکستان کی مثبت کردار کو سراہا ۔ پاؤلوجنٹی لوؤنی کا کہنا تھا علاقائی سلامتی کے لئے پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسلحہ ساز فیکٹری اور ایئرڈیفنس ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا ۔ دورے کے دوران آرمی چیف کا ویپن سسٹم اور ٹریننگ پر بریفنگ دی گئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔